مبارک گھڑی
قسم کلام: اسم ظرف زمان
معنی
١ - نیک ساعت، خوشی کا وقت، سبھ گھڑی، اچھا وقت۔ "یہ وہ مبارک گھڑیاں ہیں جن کا بدل پھر کبھی نہ مل سکا۔" ( ١٩٨٩ء، علامہ اقبال سے آخری ملاقاتیں، ٦١ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'مبارک' کے بعد ہندی اسم 'گھڑی' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٦ء کو "فلورا فلورنڈا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - نیک ساعت، خوشی کا وقت، سبھ گھڑی، اچھا وقت۔ "یہ وہ مبارک گھڑیاں ہیں جن کا بدل پھر کبھی نہ مل سکا۔" ( ١٩٨٩ء، علامہ اقبال سے آخری ملاقاتیں، ٦١ )
جنس: مؤنث